وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل انتقال کرگئے

Sep 06, 2023 | 19:58:PM
وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل انتقال کرگئے
کیپشن: عبداللہ خان سُنبل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سُنبل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

عبداللہ خان سُنبل نے 20 اگست کو سیکرٹری داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ وہ چیف سیکرٹری پنجاب کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

عبداللہ خان سُنبل کا انتقال لاہور میں ہوا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

عبداللہ سنبل کا شمار انتہائی قابل، ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ بار کونسل نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا