آسٹریلیا کا ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Sep 06, 2023 | 10:58:AM
 کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔  حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے میں توسیع کا اعلان  

جارج بیلی کا مزید کہنا تھا کہ حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔