اداروں کو بدنام کرنے والوں کی شناخت مکمل ، تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

Sep 06, 2022 | 16:15:PM
اداروں کو بدنام کرنے والوں کی شناخت مکمل ، تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش
کیپشن: تحقیاتی رپورٹ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنے کی گھنائونی مہم میں ملوث 300 سے زائد افراد کے کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی اور 170 کو نو ٹس بھی جاری کر دیا  گیا ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ہے ، جس کے بعد وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ایکشن لینے کیلئے ہدایت جاری کر دی ہے ۔گھنائونی مہم میں 300 سے زائد لو گوں کی شنا خت کی گئی جن میں سے 170 لو گوں کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے مطابق نادرا اور ایف ائی اے سے شناخت کئے جانے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ۔ 

ضرور پڑھیں : عمران خان کی نااہلی پکی، پی ٹی آئی لاوارث ہوجائے گی ؟

تحقیاتی رپورٹ کے مطابق 18 اکاونٹس بھارت اور 33 دیگر ممالک سے بھی آپریٹ ہو رہے تھے اور 210 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی مہم میں شامل ہیں مزید 178 پروفائلز پر پی ٹی آئی کا لوگو بھی لگے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔