ایشیاء کپ: سپر فور مرحلے میں آج بھارت اور سری لنکا ٹکرائیں گے

Sep 06, 2022 | 11:49:AM
ایشیاء کپ: سپر فور مرحلے میں آج بھارت اور سری لنکا ٹکرائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ میں آج بھارت اور میزبان سری لنکا ٹکرائیں گے۔

ایشیاء کپ فائنل کھیلنے کے مشن میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ ہوگا، شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے بھارت کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دبئی میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے سپر فور میں سری لنکا نے افغانستان کو ہرایا، جب کہ انڈیا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ان ٹی ٹونٹی مقابلوں میں بھارت آئی لینڈرز سے آگے ہے۔ 25 میچوں میں 17 جیتے 7 ہارے، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ایشیاء کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ برابر ہے، 20 میچ ہوئے، دس دس میچ جیتے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت میچ کا آخری اوور: ڈریسنگ روم میں کیا ہوتا رہا ؟