پاک بھارت میچ کا آخری اوور: ڈریسنگ روم میں کیا ہوتا رہا ؟

Sep 05, 2022 | 14:41:PM
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں شکست دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی
کیپشن: پاک بھارت میچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں شکست دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

میچ کی آخری گیند تک جہاں شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں اوپر نیچے ہوتی رہیں وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی ڈریسنگ روم میں سانسیں روکے نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میچ آخری اوور تک گیا جہاں پانچویں گیند پر افتخار احمد نے اپنی ٹیم کو فتح دلاوا دی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میچ کے آخری اوور کی ہے جس دوران کپتان بابر کو شیشے کے پاس کھڑے پریشان سی صورتحال میں میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاداب اور حارث رؤف بیٹھے منہ پر ہاتھ رکھے میچ دیکھ رہے ہیں۔

 پریشانی میں حارث کو شاداب کا کندھا تھامے بھی دیکھا گیا، نسیم شاہ کبھی بیٹھے تو کبھی پریشانی میں حسنین کے ساتھ کھڑے نظر آئے لیکن جو چیز قابل غور ہے وہ جیت پر شاداب کا بچوں کی طرح غیر یقینی سی کیفیت میں اچھلنا ہے۔

جیت کے بعد شاداب خوشی کے مارے اچھلتے دیکھے گئے اور بابر اور دیگر کھلاڑیوں سے جذبات میں گلے ملتے بھی دیکھے گئے۔

واضح رہے میچ کے آخری اوور میں پاکستان کو جیتنے کے لیے سات رنز درکار تھے، اور کریز پر آصف علی اور خوشدل شاہ موجود تھے۔

آصف علی نے اس اوور میں چوکا لگا کر پاکستان کو جیت کے قریب کر دیا مگر وہ اوور کی چوتھی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد افتخار احمد کریز پر آئے اور انہوں نے کوئی گیند ضائع کیے بغیر ہی سیدھے شاٹ کھیلی اور دو رنز بنا کر میچ ختم کر دیا۔