عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے: شیخ رشید کی وارننگ

Sep 06, 2022 | 10:52:AM
شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے، ڈالر 232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اور وبائی امراض سر پر ہیں
کیپشن: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے، ڈالر 232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اور وبائی امراض سر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناو کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے، چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے، یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کے غیض وغضب میں بدل سکتا ہے، لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں، عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن میں تاخیر ان کو لے ڈوبے گی۔