اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

Sep 06, 2022 | 09:45:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس بابر ستار نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس بابر ستار نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل سلیم اللہ خان ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، فواد چوہدری نے کہا عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری نے چیف جسٹس سمیت تمام عدلیہ کے خلاف بیانات دئیے، استدعا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ یہاں پر روز عدالتی فیصلوں پر تنقید کی جاتی ہے، اب ہم سارے کام چھوڑ کر توہین عدالت کی درخواستیں سننا شروع کر دیں؟۔

عدالت نے استفسار کیا کس قسم کی توہین عدالت کی کاروائی ہو سکتی ہے ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کریمنل توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، جسٹس بابر ستار نے ریمارس دیئے کہ دو قسم کے بیانات پر توہین عدالت کی کاروائی ہوسکتی ہے، سیاسی بیانات کے ذریعے فیصلوں پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی، جس کیس کا آپ حوالہ دے رہے ہیں پہلے سے وہ کیس لارجر بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔