وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پرتبادلہ خیال

Sep 06, 2021 | 18:44:PM
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک کی تعمیر وترقی کیلئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اضافی پلاٹس الاٹمنٹ فیصلے کیخلاف اپیل پر وزیراعظم عمران خان اور دیگرکو نوٹس جاری