بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ، پاکستان کا افغانستان سے رابطہ ،خط لکھ دیا

Oct 06, 2025 | 22:44:PM
بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ، پاکستان کا افغانستان سے رابطہ ،خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طالبان حکومت سے رابطہ کر لیا۔افغانستان حکومت کو خط بھیج دیا۔ 

وزارت خارجہ  کے حکام کے مطابق افغانستان کے ساتھ بارڈر کھولنے کے لیے تیار ہیں، اس معاملےپر افغانستان کو 3 اکتوبر کو خط لکھا ہے، اس بارڈر کے کھولنے کا فیصلہ 29 ستمبر کو بین الوزارتی کمیٹی میں ہوا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب کلیئر ہے اور اب افغانستان کا انتظار ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے وہاں ایف آئی اے تعینات کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے مطابق بادینی بارڈر کھولنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ماسکو فارمیٹ اجلاس،پاکستانی نمائندے کی روسی خصوصی ایلچی سے ملاقات،اجلاس کل منعقد ہوگا