ماسکو فارمیٹ اجلاس،پاکستانی نمائندے کی روسی خصوصی ایلچی سے ملاقات،اجلاس کل منعقد ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)ماسکو فارمیٹ مذاکرات سے قبل اہم ملاقاتیں جاری،پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کی روسی خصوصی ایلچی سے ملاقات۔ پاکستان کل افغانستان پر اہم 7ویں ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ہو گا,اجلاس میں سیکیورٹی, انسداد دہشتگردی, انسداد منشیات, افغانستان میں انسانی حقوق, خواتین کی تعلیم اور افغان مہاجرین کے حوالے سے مسائل زیر غور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تفصیل جاری کر دی،نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے روسی ہم منصب ضمیر کابلوو سے ملاقات کی, روسی خصوصی ایلچی ضمیرکابلوو سے ملاقات ماسکو میں ہوئی,ملاقات افغانستان پر ماسکو فارمیٹ مشاورت سے قبل منعقد ہوئی, نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے پیْغام میں لکھا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے حوالے سے علاقائی تعاون کے فروغ کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا, ملاقات میں پاکستان کے کابل میں سفیر عبیدالرحمن نظامانی بھی موجود تھے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کل افغانستان پر اہم 7ویں ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ہو گا, 7واں ماسکو فارمیٹ اجلاس کل ماسکو میں منعقد ہو گا, ماسکو فارمیٹ اجلاس میں محمد صادق خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے, کل ہونے والے ماسکو فارمیٹ اجلاس میں پہلی بار افغانستان کو بطور رکن ملک خوش آمدید کہا جائے گا, اجلاس میں افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کی شرکت بھی متوقع ہے, ماسکو فارمیٹ اجلاس سے قبل آج چہار ملکی اجلاس کا انعقاد کیا گیا, آج کے چہار ملکی اجلاس میں ماسکو فارمیٹ کے ایجنڈا, اہم امور کو حتمی شکل دی گئی, ماسکو فارمیٹ کے حتمی اعلامیہ کی تیاری اور اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا, چہار فریقی اجلاس میں روس, ہاکستان, ایران اور چین کے خصوصی ایلچی برایے افغانستان شریک ہوئے,آج ہونے والا چہار فریقی گروپ کا اجلاس ماسکو فارمیٹ کے لیے مشاورتی رابطہ گروپ کے طور پر ہوا,کل ہونے والے ماسکو فارمیٹ اجلاس میں سیکیورٹی, انسداد دہشتگردی, انسداد منشیات, افغانستان میں انسانی حقوق, خواتین کی تعلیم اور افغان مہاجرین کے حوالے سے مسائل زیر غور آئیں گے, شرکاء افغانستان میں امن و استحکام, علاقائی منسلکی اور علاقائی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے، اجلاس میں روس, پاکستان, چین, ایران, افغانستان اور بھارت ، قازقستان, کرغیزستان, ازبکستان اور تاجکستان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس سے قبل محمد صادق کی ایران اور چین کے نمائندہ خصوصی رضا بہرامی اور یوی ژاو ینگ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی ادویات بیچنے والا مالک’’بادشاہ دی ہٹی‘‘کو بڑی سزا اور کروڑوں روپے جرمانہ