وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے ملاقات،والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز جمالی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور شرجیل انعام میمن نے ضیاء الحسن لنجار کی والدہ محترمہ کی وفات پر دعا و فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ماں کائنات کا سب سے عظیم اور انمول رشتہ ہے۔اولاد کی ترقی اور کامیابی میں ہر قدم ماں کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ماں کی گود وہ پہلی درسگاہ ہے جو زندگی کے سفر کو کامیاب اور کامران بناتی ہے۔ماں جیسا انمول رشتہ دنیا میں صرف ایک ہی بار ملتا ہے۔ دونوں شخصیات نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائے۔آپ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔آمین
یہ بھی پڑھیں:جعلی ادویات بیچنے والا مالک’’بادشاہ دی ہٹی‘‘کو بڑی سزا اور کروڑوں روپے جرمانہ