فیصل آباد;فیسکو نے نئے سمارٹ میٹر کنکشنز کی کاسٹ میں ترمیم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس علی ) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو) نے نئے سمارٹ میٹر کنکشنز کی کاسٹ میں ترمیم کردی۔
سنگل فیز سمارٹ میٹر کنکشن کی نئی قیمت 23 ہزار 500 روپے مقررکی گئی ہے،40 میٹر تک لائن کی لمبائی پر سنگل فیز کنکشن 26 ہزار روپے میں جبکہ تھری فیز سمارٹ میٹر کنکشن کی قیمت 65 ہزار 500 روپے مقررکردی گئی۔
40 میٹر تک سروس لائن والے تھری فیز کنکشن کی قیمت 76 ہزار روپے مقررکردی گئی۔
حکام کے مطابق نئے نرخ یکم ستمبر 2025 سے نافذالعمل ہوں گے،40 میٹر سے زائد لائن کی صورت میں نیپرا فارمولے کے تحت تخمینہ تیار کیا جائے گا۔
فیسکو نے تمام ایس ایز کو مراسلہ جاری کردیا،جی ایم سی اینڈ سی ایس فیسکو مبشر حیات راؤ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر امیر مقام کی UNHCR کےہائی کمشنر سے ملاقات ، بین الاقوامی برادری کی معاونت میں کمی پر تشویش کا اظہار