ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید سستا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی۔انٹربینک میں ڈالر 281.27 روپے سے کم ہوکر 281.25 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.30 روپے پر برقرار رہا جبکہ یورو79 پیسے سستاہوکر 332.86 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 73 پیسے کمی سے 282.73 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.50 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.65 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا کنڑیکٹ پر بھرتی ملازمین مستقل ہو پائیں گے ؟ حکومت نے نیا قانون بنا لیا