گوجرانوالہ کے دو مسافروں کی جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

Oct 06, 2025 | 17:51:PM
گوجرانوالہ کے دو مسافروں کی جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ کے دو مسافروں کی جانب سے جعلی دستاویزات اور وزٹ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے رہائیشیوں محمد سلیم اور طورنگ خالد کو حراست میں لیا گیا۔

ملزم طورنگ خالد فلائٹ نمبر QR631 کے ذریعے ورک ویزے پر سائپرس جا رہا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر سائپرس کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ لگی ہوئی تھی، ملزم نے پسرور کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے ادا کئے جبکہ ملزم محمد سلیم فلائٹ نمبر FZ338 سے وزٹ ویزے پر تاجکستان جا رہا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانا تھا، ملزمان نے تاجکستان سے بعد ازاں لیبیا کے سمندری راستے سے غیر قانونی یورپ جانا تھا، ملزم نے گجرانوالہ کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے ادا کئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، ملزمان کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے کمپوزٹ سرکل گوجرنوالہ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ, دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا