اقتدار نہ چھوڑا تو مکمل تباہی ہوگی: ٹرمپ کی حماس کوسخت وارننگ

Oct 06, 2025 | 09:47:AM
اقتدار نہ چھوڑا تو مکمل تباہی ہوگی: ٹرمپ کی حماس کوسخت وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی تنظیم حماس کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے اقتدار چھوڑنے اور غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے جو ان کے مجوزہ 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

  اینکر جیک ٹیپر نے صدر سے ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے سوال کیا کہ اگر حماس اقتدار میں رہنے پر اصرار کرتی ہے تو کیا ہوگا؟ اس پر ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا: "مکمل تباہی!

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی عزائم پھرخطرناک ، اہم شخصیت  نے خبردار کر دیا

  سینیٹر لنزے گراہم کے مطابق حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ غیر مسلح ہونے سے انکار کر رہی ہے، غزہ کو فلسطینی کنٹرول میں رکھنے پر اصرار کر رہی ہے، اور یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط بنا رہی ہے۔ اس پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد وضاحت چاہتے ہیں کہ آیا حماس واقعی امن کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے امن وژن سے اتفاق کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل غزہ میں بمباری محدود کرنے اور جنگ بندی کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ حماس اپنے جنگجو اور ہتھیار ہٹا لے۔

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ان کا جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا، کیونکہ وہ اس کے لیے “دن رات کام کر رہے ہیں۔