ٹی وی شو جھگڑا کیس: شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Oct 06, 2023 | 16:07:PM
ٹی وی شو جھگڑا کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی وی شو جھگڑا کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔

شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  "اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے"، شہباز شریف

شیر افضل مروت کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر افنان اللہ نے پہلے ایک درخواست دی اور پھر دوسری  درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کیا گیا۔ٹوئٹس میں افنان اللہ نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو مارا۔ شیر افضل شوگر کے مریض  ہیں۔