اسلام آباد؛ سرکاری افسر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

Oct 06, 2023 | 00:59:AM
اسلام آباد؛ سرکاری افسر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار سرکاری افسر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ تھانہ سنگجانی کی حدود ملٹی گارڈن بی 17 میں پیش آیا جہاںسرکاری گاڑی سفید فارچیونر نمبر  GAE-701 نے دو نوجوان لڑکوں کو کچل ڈالا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فارچیونر نمبر GAE-701 محکمہ این ایچ اے کی گاڑی ہے،دونوں زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا،ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاںبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سنگجانی کے انویسٹی گیشن آفیسر اور دیگر پولیس اہلکار پمزہسپتال میں موجود ہیں،سرکاری فارچیونر نمبر GAE-701 کی ڈرائیور خاتون ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کا نام نبیلہ سمیع ہے ،خاتون ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد؛ پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز ن لیگ میں شامل