موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Oct 06, 2022 | 17:22:PM
موسم ,  محکمہ موسمیات,پیشگوئی, اسلام آباد، راولپنڈی
کیپشن: رات گئے بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم وفاقی دالحکومت میں آندھی کے ساتھ بارش جبکہ شمالی علاقہ جات سمیت پوٹھوہار ریجن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ  تیزبارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کے باعث موسم تبدیل ہو گیا ،لاہور میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہی،شہرکا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔

کراچی میں آئندہ دو روز تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔