’ارطغرل غازی‘ کی گونچا گل رشتہ ازدواج میں منسلک

Oct 06, 2021 | 10:48:AM
 ’ارطغرل غازی‘ کی گونچا گل رشتہ ازدواج میں منسلک
کیپشن: گونچا گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی گونچا گل رشتۂ ازدواج میں منسلک ،عالمی شہرت پانے والی زینب اس وقت ہنی مون پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین اسکیلڈیز سے  شادی کی جو پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں،اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ہنی مون منا رہی ہیں،زینب تاریخی ٹی وی سیریز میں بطور گونچا گل کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو دنیا بھر میں کامیابی سمیٹنے کے بعد  گزشتہ برس رمضان میں عمران خان کی ہدایت پر سرکاری نشریاتی ادارے پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    سکھر، ریلوےلائن پر دھماکا، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی