کچہ  کریمینلز کے خلاف  آپریشن،دو  شہری بازیاب،اغواء کار ابراہیم ماچھی گرفتار

Nov 06, 2025 | 22:38:PM
 کچہ  کریمینلز کے خلاف  آپریشن،دو  شہری بازیاب،اغواء کار ابراہیم ماچھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صادق آباد میں پولیس کا کچہ  کریمینلز کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن ۔تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے دو روز قبل اغواء ہونے والے  دو  شہریوں کو کچہ میں سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ بدنام زمانہ اغواء کار ابراہیم ماچھی گرفتار کر لیا گیا

ترجمان پولیس  کے مطابق ڈی پی او  صادق آباد  عرفان علی سموں کی قیادت  میں پولیس نے کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دو مغوی بحفاظت بازیاب کروا لئے۔نبیل اور حسنین کو دو روز قبل مسلح ملزمان نے احمد پور لمہ کی حدود سے اغوا کیا تھا، پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ میں مقدمہ درج کر رکھا تھا، پولیس نے آپریشن کے دوران اغواء کار ابراہیم ماچھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس مغوی کی بازیابی کے لیے شب روز کوشاں تھی ۔ ڈی پی او  صادق آبادکا کہنا ہےکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور کچہ کریمینلز کی سرکوبی جاری رکھیں گے، پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز کچے کریمینلز کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

 اغواء کار ابراہیم ماچھی ۔۔۔ویڈیو پکچر

یہ بھی پڑھیں:بھوپالی دلہن نے تہلکہ مچا دیا، شادی میں ہیوی بائیک پر انٹری،ویڈیو وائرل