خوفناک حادثہ، مسافر کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک میں تصادم،7افراد زندہ جل گئے

Nov 06, 2025 | 09:12:AM
خوفناک حادثہ، مسافر کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک میں تصادم،7افراد زندہ جل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے ضلع بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو نکالنے میں رات ہو گئی۔

ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ روز صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔

حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی جس سے سات افراد کی موت واقع ہوئی۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سہراب گوٹھ کے سردخانے منتقل کر دی گئیں، امدادی ٹیموں نے کوسٹل ہائی وے سے براستہ حب لاشوں کو سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ان کا بھتیجا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ سٹار رونالڈو  کے اعلان پر مداح حیران

جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت شزادہ اور سعید انور اور بھتیجے کی شناخت انعام اللہ کے نام سے کی گئی ہے، یہ تینوں افراد وزیرستان کے علاقے ٹانک سے تعلق رکھتے تھے۔

ورثا کے مطابق یہ خاندان اپنی روزمرہ کی زندگی گزارنے کے لیے کراچی آ رہا تھا کہ ان کا یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

اس حادثے میں مزید چار افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، حکام نے ان افراد کے بارے میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ان کی شناخت معلوم کی جا سکے۔