سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل 

Nov 06, 2023 | 19:36:PM
سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل 
کیپشن: سابق رکن اسمبلی مظفر شاہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سیاسی وابستگیاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، نوشہرہ سے سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ بیٹے بیرسٹر سرور شاہ سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
میاں مظفرشاہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر نارکاٹکس تھے، اس موقع پرسابق ایم پی ایز ادریس خٹک، عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو،ضلعی صدر میاں عمر کاکاخیل، سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا علی زمان اور دیگر قائدین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ پھر شروع، سابق رکن اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا