شوہر نے بیوی کو بغیر اجازت بھنویں بنوانے پر طلاق دیدی

Nov 06, 2023 | 10:38:AM
شوہر نے بیوی کو بغیر اجازت بھنویں بنوانے پر طلاق دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک) بھارت میں شوہر نے بیوی کو بغیر اجازت بھنویں بنوانے پر طلاق دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور سے ہے، غیر معمولی واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون نے اپنی طلاق کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا، بتایا جارہا ہے کہ خاتون گل سائبہ کا شوہر محمد سالم سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے، ان کی شادی گزشتہ سال کے آغاز میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اجتماعی قبر بن گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر رواں سال اگست میں سعودی عرب چلا گیا تھا جس کے بعد ان کے سسرال والوں نے انہیں جہیز کیلئے ہراساں کرنا شروع کردیا، دوسری جانب اس کے شوہر پرانے خیالات کے ہیں اور وہ اس کے فیشن کرنے پر اکثر اعتراض کرتے رہتے تھے۔

خاتون نے بتایا کہ کچھ روز قبل وہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں کہ ان کے شوہر نے بغیر اجازت بھنویں بنانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ بغیر پوچھے کیوں بنوائی ہیں؟ اب میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں اس کے بعد شو ہر نے ویڈیو کال پر ہی تین بار طلاق دے دی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر شوہر سمیت ساس اور مزید 5 سسرالیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروالی گئی ہے۔