غزہ: اسرائیلی حملوں میں جانبحق ہونیوالوں کی چوتھی اجتماعی قبربن گئی

Nov 06, 2023 | 09:53:AM
غزہ: اسرائیلی حملوں میں جانبحق ہونیوالوں کی چوتھی اجتماعی قبربن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی چوتھی اجتماعی قبربن گئی۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے درمیان محصور پٹی میں کشیدگی کے چار ہفتے مکمل ہو گئے، اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جسکے بعد غزہ میں چوتھی اجتماعی قبر بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مجھے میری ٹانگیں لگا دو‘‘معصوم بچی کی رولادینے والی فریاد

تازہ ترین پیش رفت میں فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی جس میں غزہ شہر میں بچوں کے لیے الناصر ہسپتال کے داخلی دروازے اور پٹی کے جنوب میں رفح میں محلوں کے واٹر سپلائی کے ٹینک کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں پر دوبارہ بمباری کی، فلسطینی ٹیلی ویژن نے اس بمباری کو شدید ترین قرار دیا ہے۔