ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا سیمی فائنل کس سے ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

Nov 06, 2021 | 22:56:PM
ناک آئوٹ مرحلے، پاکستان، مقابلہ، آسٹریلیا
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم، ٹی 20ورلڈکپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوران پاکستان کا مقابلے آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ 2 میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ اتوار کو اس نے اپنا میچ سکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں فیصلہ ہو گا کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آ گئی، اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو شکست دیتا ہے، تو با آسانی کوالیفائی کر جائے گا اور بھارت خالی ہاتھ گھر واپس جائے گا تاہم نبی الیون اگر کیویز کو پچھاڑ دیتے ہیں تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آئے گا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست پر چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے آج پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو با آسانی ہرا دیا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنے گروپ میں ٹاپ ٹو کی پوزیشن پر آگیا ہے۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقا انگلینڈکو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے آﺅٹ ہو گیا۔
آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے سے قبل ہی انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا