بھارت سے شکست پر چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

Nov 06, 2021 | 22:03:PM
ٹی 20ورلڈکپ، بھارت، شکست، افغانستان کرکٹ بورڈ، چیئرمین
کیپشن: بھارت اور افغانستان کے کپتان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے شکست پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔عزیز اللہ فضلی کی جگہ میر واعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین میر واعظ نے 46 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان کے شوہر کی اپنی ملازمہ سے حسن سلوک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم افغانستان اور اورسکاٹ لینڈ سے فتوحات کے بعد نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گئی ہے۔افغانستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار 7 نومبر کو ابوظہبی میں میچ کھیلنا ہے تاہم اس میچ میں افغان ٹیم کی فتح کا فائدہ اس کے بجائے بھارتی ٹیم کو پہنچنے کے امکانات واضح ہیں۔نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نمیبیا میچ میں پیش آنیوالے واقعہ کی ویڈیووائرل