جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے سے قبل ہی انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Nov 06, 2021 | 22:21:PM
ٹی 20ورلڈکپ، سیمی فائنل، انگلینڈ، دوسری ٹیم
کیپشن: انگلینڈ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ جاری ہے ، میچ کے اختتام ہونے سے پہلے ہی انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کیلئے ضروری تھا کہ وہ کم از کم 87 رنز ضرور بنائے تاہم انگلش ٹیم نے یہ ہدف 11 ویں اوور میں ہی پورا کردیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی۔ انگلینڈ کو اسی میچ میں یہ کامیابی بھی ملی ہے کہ وہ رن ریٹ کے اعتبار سے گروپ کی ٹاپ ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس سنگِ میل کو عبور کرنے کیلئے حالیہ میچ میں انگلینڈ کو 108 رنز کی ضرورت تھی جو اس نے معین علی کے سٹیڈیم سے باہر پھینکے گئے چھکے کے ساتھ بنا لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیو ی سے طلاق کی خبریں۔۔ڈا کٹر عا مر لیاقت نے اہم ویڈیو شیئر کردی
میچ ابھی جاری ہے اور انگلینڈ کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔ اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم چاہتی ہے کہ وہ بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے تو اسے انگلینڈ کو 131 رنز تک محدود کرنا ہوگا ، بصورتِ دیگر آسٹریلیا کی ٹیم بیٹھے بٹھائے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

واضح رہے کہ گروپ ٹو سے پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان کے شوہر کی اپنی ملازمہ سے حسن سلوک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی