ڈِرپ لگا لاغر چہرہ۔۔اداکارہ صبا قمر سے متعلق تشویشناک خبر

Nov 06, 2021 | 13:42:PM
صباقمر،ہسپتال،داخل،اہم خبر
کیپشن: صباقمر سے متعلق تشویشناک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)صبا قمر شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ۔وہ بالی وڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ان کی صحت سےمتعلق تشویشناک خبرہے کہ وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال داخل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر  نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتا یا ہے کہ وہ بیمار ہیں۔انہوں نے ڈِرپ لگے لاغر چہرے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے بتایا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث دوائیوں پر گزارا کر رہی ہیں۔ان  کی دوائیوں اور ڈرپ لگی تصویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلااور بڑی تعداد میں پرستار ان سے طبیعت کے حوالے سے سوال کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:بیو ی سے طلاق کی خبریں۔۔ڈا کٹر عا مر لیاقت نے اہم ویڈیو شیئر کردی