ویرات کوہلی کی سالگرہ ۔۔ساتھی کھلاڑیوں نے کیا سلوک کیا ؟؟ویڈیو وائرل

Nov 06, 2021 | 13:22:PM
ویرات کوہلی ، سالگرہ
کیپشن: ویرات کوہلی اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک میں نہائے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی گزشتہ روز سالگرہ تھی ۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنی 33 ویں سالگرہ منائی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کیونکہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہے اس لئے انہوں نے ویرات کوہلی کی سالگرہ کا کیک اسکاٹ لینڈ سے جیت کے بعدڈریسنگ روم میں کاٹا۔سالگرہ سلیبریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔


کوہلی کی سالگرہ کی دوویڈیو وائرل ہورہی ہیں۔ایک میں وہ کیک کاٹ رہے ہیںاور ساتھی کھلاڑیوں کو کھلا رہے ہیں۔دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی کو کیک میں نہلادیا گیا ہے ۔ان کے منہ اور سر پر کیک ملاگیا ہے ۔


ان کی سالگرہ سلیبریشن کے موقع پر بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی، اسٹاف اور مینٹور ایم ایس دھونی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھار ت سیمی فائنل کی دوڑ میں کیسے شامل ہو سکتا ہے ۔۔شعیب اختر نے بتادیا