امریکہ کی خلیج عمان میں ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے ایرانی آئل ٹینکر پر گولہ باری

May 06, 2026 | 23:59:PM
امریکہ کی خلیج عمان میں ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے ایرانی آئل ٹینکر پر گولہ باری
کیپشن: اس آئل ٹینکر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ سینٹ کوم نے اسے خلیج عمان کے علاقہ میں ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک رکھا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی افواج نے خلیج عمان میں ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ کی فوج کی سینٹرل کمانڈ  (سینٹ کوم ) نے آج بتایا  کہ اس نے خلیج عمان میں ایک ایرانی آئل ٹینکر کو گولی مار کر ناکارہ بنا دیا۔

سوشل پلیت فارم ایکس پر سینٹ کوم کی حالیہ پوسٹ میں، امریکی فوج  کی جانب سے بتایا گیا کہ خلیج عمان میں M/T حسنہ  آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ خلیج عمان آبنائے ہرمز سے کچھ پہلے اور بحیرہ عرب سے کچھ آگے خلیج فارس کی طرف واقعہ سمندر کے ٹکڑے کو کہتے ہیں۔  آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیاں آئل ٹینکرز اور دیگر بحری جہازوں کی آمد و رفت کو روک رہی ہیں اور اس ٹکڑے سے کچھ آگے امریی فوج نے سمندر کے وسیع علاقہ مین ناکہ لگا کر ایران کی کئی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمد و رفت کو روک رکھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران مفاہمت کی یادداشت کے بہت قریب پہنچ گئے 

آج سینٹ کوم کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بار بار انتباہ کے بعد، امریکہ نے بحریہ کے ایک جہاز پر نصب  توپ سے جہاز پر گولے چلائے، جنہوں نے  اسے ناکارہ کر دیا۔

سینٹ کوم نے مزید لکھا، "ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا جانے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔"

سینٹ کام کی طرف سے  ایکس پر اس ایرانی  آئل ٹینکر کی تصویر بھی پوسٹ کی گئی جسے سینٹ کوم کے اعلان کے مطابق توپ سے گولے مار کر ناکارہ بنایا گیا۔ 

یہ بھی پرھیئے:  زمبابوے کے ساتھ ون ڈے میچ؛ ویمن گرین شرٹس کی دو سینچریاں، 206رنز سے جیت