کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں کل سے 11 مئی تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کراچی، دادو، بینظیر آباد، گھوٹکی اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کے باعث درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائےگا۔
لاہور کا موسم خوشگوار درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی، درجہ حرارت تقریباً 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک غائب، ویڈیو سامنے آ گئی
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
کسانوں کو فصلوں کی کٹائی اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔