اٹلی کے وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے

May 06, 2025 | 22:40:PM
اٹلی کے وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی کا استقبال کیا۔دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین غیر قانونی انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سیکیورٹی اور انسداد ہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریت والی22 خواتین اور 95بچے،بھارت ان کیساتھ کیا سلوک کریگا،سوشل میڈیا پر بحث