معروف یوٹیوبر گرفتار ہوگئے 

May 06, 2025 | 22:37:PM
معروف یوٹیوبر گرفتار ہوگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں مقیم ایک یوٹیوب نیوز چینل کے ایڈیٹر اور مالک کو پیر کی رات اُس وقت گرفتار کیا گیا جب ایک بھارتی خاتون، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں، نے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ درج کرایا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  شاجن سکریا جو ایک آن لائن نیوز چینل چلاتے ہیں  کو پیر کی رات ان کے گھر تھرواننتاپورم سے گرفتار کیا گیا،یوٹیوبر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسی ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں مذکورہ خاتون پر دھوکہ دہی اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا، جبکہ ان کا تعلق ایک اور بھارتی تارکِ وطن سے جو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے، جوڑا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق  اس خاتون نے دبئی میں ایک کلینک کے پروموشنل ویڈیوز میں حصہ لیا تھا اور اُسے کلینک کی ہیومن ریسورسز نمائندہ کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا، جو مذکورہ مرد تارکِ وطن کی ملکیت تھا۔

 درخواست گزار نے بھارتی قانون بھارتیہ نیایہ سنہیتا کی دفعہ 79 (خاتون کی عصمت پر حملے) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 120 (سازش کے تحت جرم کا ارتکاب) کے تحت کارروائی کی درخواست کی   تاہم شاجن سکریا کو منگل کی صبح سویرے ضمانت دے دی گئی۔

شاجن سکریا نے گرفتاری کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ کارروائی ریاستی حکومت کی طرف سے ان کے خلاف انتقامی قدم ہے  کیونکہ وہ وزیر اعلیٰ پنارائی وجیئن کے خلاف تنقیدی خبریں شائع کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا بھارت پر ٹیرف وار