پاکستان اور امریکہ کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

May 06, 2025 | 18:13:PM
پاکستان اور امریکہ کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے،  وزیر تجارت جام کمال خان سے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد  نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ یو ایس پی بی سی کا دورہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط کرے گا،   پاکستان، امریکہ کو سب سے بڑی برآمدی منڈی کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ  تجارتی خسارہ اور منڈی تک رسائی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ   سویابین کی برآمدات کی بحالی دونوں ملکوں کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاس ہے،    کپاس کے شعبے میں تعاون سے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔

جام کمال نے کہا کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور شفاف تجارتی ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے،  وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں امریکہ سے تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ معیشت میں مثبت رجحانات اور بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے،   کاروباری آسانیوں کے لیے پالیسی ریٹ، مہنگائی اور بجلی نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔

چارلس فری مین کے مطابق  حکومت پاکستان کا گرمجوش خیرمقدم قابلِ تعریف ہے،  یو ایس-پاکستان بزنس کونسل کا دورہ تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے کا اہم موقع ہے،انھوں نے کہا کہ  پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :بانی کی بہنوں کے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی:عمر ایوب