نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب

May 06, 2025 | 14:05:PM
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز اور سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کے لیے جدید طبی آلات خریدنے، لیڈی ولنگٹن ہسپتال پروجیکٹ کی 6 ماہ میں تکمیل کرنے اور راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کی تکمیل کےلیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی ہے۔

دورانِ اجلاس پنجاب کے ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔