بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے فاطمہ بھٹو کو شادی کی مبارک باد موصول

May 06, 2023 | 13:16:PM
حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کو بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کو بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی گئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھنے والی فاطمہ بھٹو کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو فاطمہ!، دعاگو ہوں کہ آپ دونوں زندگی بھر ساتھ رہیں اور خوش رہیں‘۔

بھارتی اداکارہ کی جانب سے نیک خواہشات موصول ہونے پر جواباً فاطمہ بھٹو نے بھی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  عاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا ریلیز

واضح رہے کہ 28 اپریل 2023 کو فاطمہ بھٹو امریکی شہری گراھم بائرا (جبران) کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، ان کے نکاح کی مختصر اور سادہ تقریب ان کے آبائی گھر 70 کلفٹن میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔