بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل اورمزاحیہ اداکارپانڈو کورونا کے باعث ہلاک

May 06, 2021 | 13:05:PM
لاشا پاٹیل اور مزاحیہ اداکار پانڈو کورونا کے باعث ہلاک
کیپشن: لاشا پاٹیل اور مزاحیہ اداکار پانڈو کورونا کے باعث ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔اداکارہ ابھی لاشا بالی ووڈ کے علاوہ کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں جبکہ  بھارتی تامل فلموں کے مزاحیہ اداکار پانڈو بھی آج صبح کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’چھچھورے‘‘ کی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔ اداکارہ ابھی لاشا کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

  واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 2مسیحا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے