خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 2مسیحا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Apr 20, 2021 | 12:14:PM
خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 2مسیحا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کے وار تھم نہ سکے، وائرس سےمزید 2ڈاکٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اموات کی تعداد61 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر خیر محمد برکی پرائیویٹ ہسپتال ار ایم آئی مین کے کورونا آئی سی یو میں گزشتہ کئی دنوں سے داخل تھے اور گزشتہ رات کو خالق حقیقی سے جاملے جبکہ  ایچ ایم سی ہسپتال پشاور کی سینئر نرسنگ افسر نازیہ  کورونا کی وجہ سے شہید ہوگئی۔مرحومہ کئی دنوں سے آئی سی یو ایچ ایم سی ہسپتال حیات آباد میں وینٹیلیٹر پر تھی جبکہ ڈاکٹر خیر محمد برکی سابقہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک اور سابق ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور بھی رہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق  خیبر پختوںخواہ میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو تاحال شہدا پیکیج نہیں دیا گیا

یہ بھی پڑھیں:  کورونا  مزید 137 جانیں لے گیا۔ہزاروں نئے کیسز رپورٹ