سابق شوہر شمعون سوتیلے بھائی بھی ہیں : جویریہ عباسی کا انکشاف 

May 06, 2021 | 10:01:AM
جویریہ اور شمعون سوتیلے بہن بھائی
کیپشن: جویریہ اور شمعون سوتیلے بہن بھائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معروف اداکارہ و میزبان جویریہ عباسی نے وضاحت دی ہےکہ ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جویریہ عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں کو اپنے سابق شوہر سے متعلق آگاہ کیا۔شو کی میزبان نے انکشاف کیا کہ جویریہ عباسی کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی، جویریہ اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے تھیں اور اسی طرح شمعون والد کی پہلی اہلیہ سے تھے، یوں یہ دونوں آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔

اس موقع پر جویریہ عباسی نے کہا کہ بہت سے افراد کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں کہ اداکارہ انوشے عباسی میری بہن ہیں یا شمعون کی لیکن درحقیقت وہ ہم دونوں کی بہن ہے کیونکہ ان کی والدہ جویریہ کی امی اور والد شمعون کے ابو ہیں۔

واضح رہے جویریہ عباسی اور اداکار، ڈائریکٹر اور رائٹر شمعون عباسی کی طلاق ہو چکی ہے جب کہ دونوں کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہیں جو ماڈل اور اداکارہ ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا