ایران جنگ، PAA کی یومیہ آمدن 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

Mar 06, 2026 | 09:59:AM
ایران جنگ، PAA کی یومیہ آمدن 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

 پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو یومیہ 8 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہورہی ہے۔

پروازوں میں اضافے سے یومیہ آمدنی میں تقریب ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

عام دنوں میں پاکستان فضائی حدود سے 550 سے 600 پروازیں یومیہ گزرتی تھیں۔

 پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود تاحال بند کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: جرمنی کا دو ٹوک اعلان