ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: جرمنی کا دو ٹوک اعلان

Mar 06, 2026 | 09:41:AM
ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: جرمنی کا دو ٹوک اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل کا کہنا ہے کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہان وڈیفل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا کسی بھی قسم کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

ادھر چین نے بھی خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور چینی وزير خارجہ نے روس، ایران، عمان، فرانس، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ریڈ زون جانیوالے راستے بند، متبادل روٹس مقرر

 چینی وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق معاملات حل کیے جائيں ، ملٹری آپریشن ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس جایا جائے۔