سانحہ سبی میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Mar 06, 2023 | 23:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانحہ سبی میں شہید ہونے والے 9 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او کوئٹہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ،اے سی ایس داخلہ زاہد سلیم ،آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے شرکت کی،آئی جی ایف سی چودھری امیر اجمل ، کمانڈنٹ بی سلمان چودھری سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
ترجمان بلوچستان پولیس نے کہاکہ شہیدوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،شہیدوں کے جسد خاکی کو سلامی بھی پیش کی گئی۔ 
یاد رہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار پیر کی صبح خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل