وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران امن مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
ارنا اور تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزیرِ داخلہ اپنے دورے کے دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
جنگ کے خاتمے کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں پاکستان اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔