انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، فیصل ممتاز راٹھور

Jun 06, 2026 | 19:15:PM
انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، فیصل ممتاز راٹھور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔ 
 وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آج ہفتہ کے روز  کہا   ایکشن کمیٹی کے لیڈروں کے بیانات ریکارڈ پرہیں، وہ ریاست پر دھاوا بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمارا فیصلہ ہے کہ سیاست کے نام  پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔

 فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بخوبی اندازہ ہے، ریاست میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو اصل تکلیف کس بات کی ہے، مخصوص سیاسی جتھے اور ٹرولز  آزادکشمیر میں افراتفری پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں، جلاؤگھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کرنے والےعناصر طالبان خارجیوں کے حامی ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا، میں خود جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تمام مذاکرات کا گواہ ہوں، اس غیرسیاسی  گروہ نے بارہا کوششوں کے باوجود مذاکرات کی میز پر آنے سے انکارکیا۔

 یہ بھی پڑھیئے:  آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار 
 یہ بھی پڑھیئے:  جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کوکالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری 
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا، ایکشن کمیٹی کے لیڈروں کے بیانات ریکارڈ پرہیں، وہ ریاست پر دھاوا بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ریاست پرامن احتجاج کا حق دیتی ہے لیکن بلیک میلنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائےگی۔

 وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا،  آزادکشمیرکا خطہ انسانی حقوق، سیاسی حقوق اور عام شہریوں کے لئے مراعات میں پاکستان کے چاروں صوبوں سےکہیں آگے ہے۔ یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے۔ بجلی اور آٹےکی آزاد کشمیر میں انتہائی سستی قیمتوں کی مثال دیکھ کرمنافقین کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

 گزشتہ روز آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔  کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ریاست کے تمام علاقوں میں ہڑتال  کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس گروہ کے زیادہ تر مطالبات پر پہلے ہی عمل ہو چکا ہے۔ اب وہ بضد ہیں کہ پاکستان میں پناہ گزین جموں کے مہاجرین کو آزاد کشمیر اسمبلی میں حاصل نمائندگی سے غیر آئینی طور پر محروم کر دیا جائے۔  مہاجرین کی نشستوں پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے روز  پاکستان بھر میں جہاں جہاں مہاجرین مقیم ہیں، وہاں باقاعدہ شفاف طریقہ سے انتخابات ہوتے ہیں جن میں کشمیری سیاسی جماعتوں کے نمائندے حصہ لیتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب، کشمیر، پختونخوا، گلگت بلتستان میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ، این ڈی ایم اے کا الرٹ