ڈاکٹروں نے چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا
کیپشن: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈاکٹروں نے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے ۔
چودھری نثار علی خان اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے ، خاندانی ذرائع کے مطابق سرجری کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد چودھری نثار علی خان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان کو کچھ عرصہ قبل پاؤں میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم علاج اور طبی نگہداشت کے باعث ان کی یہ تکلیف بھی کافی حد تک دور ہو چکی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اب چلنے پھرنے کے قابل ہیں اور ان کی مجموعی صحت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے