فیفا ورلڈکپ میں ٹرافی کون لےجائےگا؟ حیران کن وجدانی فورکاسٹ سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چند روز بعد شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کی پرفارمنس کے متعلق سروے میں فرانس، برازیل ، ناروے، جاپان اور دیگر ٹیموں کو حیران کن نتائج دینے والی ٹیمیں قرار دیا گیا ہے
فیفا ورلڈکپ 2026 کے آغاز سے کچھ روز پہلے نیوز ایجنسی رائٹرز کے سروے نے فینز کو چونکا دیا ہے۔ روئٹرز کے سروے میں ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی فرانس جیتے گا جبکہ پانچ بار کی چیمپئن برازیل سب سے زیادہ مایوس کن ٹیم ثابت ہو گی۔
روئٹرز کے اس سروے میں 160 ماہرین نے حصہ لیا ۔ روئٹرز کے اس سروے کو ہر چار سال بعد فٹبال کے میگا ایونٹ سے پہلے کروایا جانے والا ایک خاص سروے کہا جاتا ہے۔
48 ٹیموں اور 104 میچوں پر مشتمل فیفا ورلڈ کپ کا ہسٹری میں سب سے بڑا میلپ تین ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں بس سجنے ہی والا ہے۔
ایکسپرٹس کی رائے پر مشتمل اس سروے میں فرانس نکو فائنل جیتنے والی ٹیم کی حیثیت سے 35 فیصد ایکسپرٹڑس نے دیکھا۔ سپین کو 31 فیصد ایکسپرٹس نے فائنل جیتتے دیکھا۔ ملے۔ اگر یہ نتائج حقیقت بنے تو یورپی ٹیمیں ایک بار پھر فٹبال کی بہترین ٹیمیں قرار پائیں گی۔
فرانس واقعی ورلڈ کپ جیت گیا تو فرانس کے کوچ ڈیدیئر ڈیشامپس دو بار ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ہسٹری میں واحد کوچ بن جائیں گے اور وہ 1998 میں کھلاڑی کی حیثیت سے بھی یہ میگا ٹرافی جیت چکے ہیں۔
سروے میں ارجنٹائن، پرتگال اور انگلینڈ کو بھی ٹاپ فائیو ٹیموں میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، کشمیر، پختونخوا، گلگت بلتستان میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ، این ڈی ایم اے کا الرٹ
کائلان ایمباپے کو روئٹرز کے سروے میں نہ صرف بہترین کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا دعویدار بھی قرار دیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے ہیری کین معمولی فرق سے پیچھے رہ گئے۔
برازیل کے بارے میں ایکسپرٹس کی رائے منفی رہی ۔ سروے میں رائے دینے والے تقریباً ایک تہائی ماہرین نے انہیں سب سے زیادہ مایوس کن ٹیم قرار دیا۔
حیران کرنے والی ٹیمیں
ناروے، جاپان اور بعض دیگر ٹیموں کو سروے میں حیران کن نتائج دینے والی ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔
سروے سے یہ بھی پتہ چلا کہ ماہرین میں 73 فیصد نے اپنی رائے اپنے وجدان (intution) کے زیر اثر دی جبکہ 20 فیصد نے صرف اعداد و شمار اور ماڈلز پر بھروسہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کرہوش اڑجائیں گے