نیشنل T20,کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد کا فائنل کل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آذر) نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
فائنل میچ رات 8 بجے مصنوعی روشنیوں میں شروع ہوگا، جس میں کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دونوں ٹیموں نے گروپ مرحلے میں اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
کراچی وائٹس کی قیادت سعود شکیل جبکہ ایبٹ آباد ریجن کی قیادت شاداب خان کریں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ماؤنٹ ایورسٹ سے نیپالی کوہ پیما 6 دن بعد زندہ مل گیا
ٹورنامنٹ پشاور میں کھیلا گیا تھا، تاہم بارش کے باعث فائنل ملتوی کر دیا گیا تھا۔
17 مارچ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ ریجن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ایبٹ آباد اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔
ایبٹ آباد نے گروپ مرحلے میں بہتر پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا، جبکہ فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے گیٹس تماشائیوں کے لیے کھولے جائیں گے۔