ماؤنٹ ایورسٹ سے نیپالی کوہ پیما 6 دن بعد زندہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیپالی کوہ پیما داوا ماؤنٹ ایورسٹ سے 6 دن بعد زندہ مل گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق داوا نامی اس شرپا کے اہلخانہ نے اسے مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن داوا 6 روز تک ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتہ رہنے کے بعد زندہ مل گیا۔
داوا کا کہنا ہے کہ برف پوش پہاڑ پر 6 دن برف چبا کراور جیبوں میں پڑی چاکلیٹس کھا کر گزارا کیا، لاپتا نہیں ہوا بلکہ آکسیجن سلینڈر خالی ہونے پر پیچھے رکنے پر مجبور ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق داوا کا اس وقت کٹھمنڈو کے ہسپتال میں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائیٹ اور ایک ٹوٹی ہڈی کا علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے نیپال کا رخ کرتے ہیں۔
اس مہم جوئی کے دوران متعدد سیاح اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ: فیفا نے شائقین کو ملنےوالے مفت ٹکٹس منسوخ کر دیئے