فٹبال ورلڈ کپ: فیفا نے شائقین کو ملنےوالے مفت ٹکٹس منسوخ کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسویسی ایشن (فیفا) نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تقریباً 60 شائقین کو غلطی سے مفت ملنے والے ٹکٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں، یہ ٹکٹس ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث بغیر کسی قیمت کے جاری ہو گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق فیفا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ٹکٹس چیک آؤٹ کے دوران ادائیگی کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث صفر ڈالر الاٹ ہو گئے تھے، جس پر ادارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں منسوخ کر دیا ہے۔
فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس غلطی پر افسوس ہے اور متاثرہ شائقین کو درست قیمت ادا کرکے اپنے ٹکٹس برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی ہے، تنظیم کے مطابق یہ ٹکٹس اب بھی محفوظ ہیں تاہم ان کی خریداری مکمل ادائیگی کے بعد ہی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے
یہ واقعہ فیفا کے ورلڈ کپ ٹکٹنگ پروگرام میں سامنے آنے والی ایک اور تکنیکی خرابی ہے، جس کی امریکی ریاست نیویارک اور نیو جرسی کے اٹارنی جنرلز ممکنہ کنزیومر پروٹیکشن قوانین کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ غلطی 21 مئی کو اس وقت سامنے آئی جب ٹکٹنگ پورٹل پر کچھ صارفین کو مفت ٹکٹس الاٹ ہو گئے تھے، یہ تاریخ فیفا کے اس اعلان کے چند ماہ بعد کی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ تمام 104 میچز کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔