کراچی وفاق کے ماتحت نہیں کیا جارہا: احسن اقبال

Jun 06, 2026 | 09:54:AM
کراچی وفاق کے ماتحت نہیں کیا جارہا: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں سے شیئرنگ کی وجہ سے وفاق مسائل کا شکار ہے۔

 صوبوں کو شیئرنگ کی وجہ سے اسٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافہ؟ وزیر اعظم مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے

احسن اقبال کا کہنا تھا ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کا نہیں کہہ رہے۔

 ہماری تجویز یہ ہے کہ اس پروگرام کے بینیفشری جس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں وہ صوبائی حکومت بینیفشریز کو فنڈز کی ادائیگی کرے کیونکہ 18 ویں ترمیم کے تحت غربت ختم کرنے کا پروگرام صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔